بھٹکل :17؍ جنوری (ایس اؤ نیوز)تعلقہ کے مٹھلی کی سرکاری ہائر پرائمری اسکول میں ایکو کلب کی جانب سے پروجکٹر کے ذریعے طلباکو ماحولیات کے متعلق جانکاری دی گئی ۔
پُرورگا کے سی آر پی راگھویندر اڈی نے ماحولیات کے تحفظ پر اپنا لکچر دیا۔ اسکول ترقی بورڈ کے صدر وینکٹیش نائک نے پروگرام کی صدارت کی۔ ممبران ہیما پتپا نائک، پدماوتی سداشیو نائک، صدر مدرس گجانن نائک وغیرہ موجود تھے۔ اعزازی استانی دیپا دیواڑیگا نے نظامت کی۔ استانی لتا کے ایم نے شکریہ اداکیا۔